انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
امریکا نے آخری کوالیفائر کے طور پرٹورنامنٹ میں جگہ بنائی، ایونٹ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔
کوالیفیکیشن فارمیٹ کے مطابق 2024 ورلڈ کپ (جنوبی افریقا) کی ٹاپ 10 ٹیمیں اور میزبان زمبابوے نے براہ راست کوالیفائی کرلیا، دیگر 5 ٹیموں کا فیصلہ براعظمی کوالیفائرز سے ہوا۔
براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔
براعظمی کوالیفائرز کے بعد افریقا سے تنزانیہ، امریکا اور ایشیا سے افغانستان نے رسائی یقینی بنالی۔
ایسٹ ایشیا پیسفک سے جاپان، اسکاٹ لینڈ نے یورپ سے جگہ بنائی، یوں 16 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ، ایونٹ کے لیے اب کائونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ، 3 ملکی سیریز: اسکواڈ کے انتخاب کیلئے ابتدائی مشاورت
ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز کےلیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کرلی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی دونوں ایونٹس کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ویسٹ ایڈیز سے وطن کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔
قومی ٹیم کی سلیکشن پر مشاورت کے بعد حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن میں کیا جاسکتا ہے، قومی اسکواڈ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر سلمان مرزا اور احمد دانیال کے بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کے ضروری ٹیسٹ بھی کرائے جا رہے ہیں، ان کا سہ ملکی سیریز سے قبل فٹ ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔