Jang News:
2025-10-04@23:39:28 GMT

رانا تنویر 4 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

رانا تنویر 4 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

رانا تنویر حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔

دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کا فروغ ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق رانا تنویر کے ایرانی وزیرِ زراعت سے ملاقات اور زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بیجوں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر بات ہو گی۔

رانا تنویر نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر پیش رفت متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زرعی تحقیق اور کسانوں کی بہبود کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہماری ترجیح ہے، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ سے زرعی برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا تنویر ایران کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی  دوروں  کے بعد وطن واپس پہنچ  گئے۔

اسلام آباد واپسی پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق  اور وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے نورخان ائیر بیس پروزیراعظم کا پرتپاک  خیرمقدم کیا۔

اپنے دورہ امریکا میں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔

اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخی دفاعی معاہدہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شہباز شریف وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہونگے
  • شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
  • وزیراعظم بیرون ممالک کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
  • وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جیمال بیکر عبداللہ ملاقات کررہے ہیں