ایران میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. پاکستان ہاؤس تہران میں منعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی یاد بھی تازہ کی گئی۔

 تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی سے ہوا، جو پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے قومی ترانے کی دھن پر انجام دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر حال میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، معرکہ حق کی کامیابی پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یومِ آزادی کی تقریب میں ایرانی دارالحکومت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔تقریب میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسٹیٹ آفس کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب

کراچی:

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے اسٹیٹ آفس کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس اسلام آباد نیاز علی لاکھو، چیف انسپکٹر اسلام آباد زوہیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی زوہیب علی اڈھو، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی سمیت وفاقی محکموں کے مختلف افسران شریک ہوئے جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مقررین نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن میں قربانیاں دینے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور معرکہ حق کی کامیابی پر مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا، ہائی کمیشن اور قونصل خانوں میں یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن منایا گیا
  • یومِ آزادی پر پاکستان ہاؤس انقرہ میں شاندار استقبالیہ
  • فیصل آباد: فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد، پرچم کشائی، کیک کاٹا اور پودا بھی لگایا گیا۔
  • یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا
  • ہائیکورٹ میں یوم آزادی تقریب، پہلی بار خاتون چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی 
  • پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب، قوم کو زبردست خراج تحسین
  • اسٹیٹ آفس کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب
  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ آزادی کی تقریب، پرچم کشائی