فیلڈ مارشل کبساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے: ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی میڈیا پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔
سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نےبھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جنگی جنون کا مخالف اور جنگوں سے ڈرتا ہوں، شاید لوگ جنگ کی تباہ کاریوں کو بھول چکے ہیں۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک احمد خان
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔