Jang News:
2025-10-04@20:15:21 GMT

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا

—فائل فوٹو

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ 

دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

اس کے علاوہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں۔ 

دریائے کابل میں نوشہرہ پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نچلے درجے

پڑھیں:

پنجاب میں سیلاب کے بعد سروے کا عمل کیسے آگے بڑھ رہا ہے؟ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتا دیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ صوبے کے 27 اضلاع میں سروے شروع ہوچکا ہے، سروے کے بعد ڈیٹا کی جانج پڑتال ہوتی ہے، نادرا سے شناختی کارڈ چیک کیے جاتے ہیں اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک کے محکمے کا ڈیٹا دیکھا جاتا ہے کہ کس کے پاس کتنی زمین یا مال مویشی تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے گزارنے کے بعد بینک آف پنجاب کو ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے جہاں سے متاثرین کو پیسے دیے جائیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ سروے کا کام جلد ختم کیا جائے، 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا اور 27 اکتوبر سے قبل ختم ہوگا، 11 ہزار سے زائد نفری سروے پر لگ چکا ہے، اربن یونٹ، پاک آرمی، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو اسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کے حکام 27 اضلاع میں کام کرنے والی ان سروے ٹیموں میں شامل ہیں۔

عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں دریا معمول پر آگئے ہیں تاہم آنے والے دنوں میں بارشوں کا امکان ہے، پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن کوئی بڑا سیلاب متوقع نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب سیلاب پی ڈی ایم اے ریلیف سروے

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سیلاب کے بعد سروے کا عمل کیسے آگے بڑھ رہا ہے؟ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتا دیا
  • سیلاب اور مستقبل کے لیے پلاننگ
  • امیرجماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت کی حرکتیں تیسرے درجے کی ٹیم جیسی ہیں، باسط علی
  • سکھر،ڈویلپمنٹ الائنس ،اسمال ٹریڈرز کی جانب سے سیپکو کیخلاف احتجاج
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
  • سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے تحت سیپکو کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ و ڈیڈکشن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • سیلاب سے معاشی نقصان