دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
دوسری جانب میانوالی میں دریا کے کنارے آباد کچے کے علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسپین میں طوفانی بارش‘ امداد کے لیے فوج طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں خوفناک طوفان اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔
عالمی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں جبکہ دوسری طرف ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔