City 42:
2025-10-04@23:36:07 GMT

شکر گڑھ میں اونچے درجے کا سیلاب؛نشیبی دیہات زیر آب

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

سٹی 42: شکر گڑھ کے پاس  نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ،پانی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے 

 نالہ بئیں کا سیلابی پانی  موضع ساولہ ، فتح پور اور سکڑنگیاں سمیت نشیبی دیہات میں داخل ہوگیا ،دین پور کے قریب پھنسے 8افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں پانی کا بحران حل کرلیا

گوادر:

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت گوادر میں پانی کے بحران کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔

آکرہ اور سواد  ڈیم خشک ہونے سے گوادر اور جیوانی میں پانی کی شدید قلت تھی جبکہ شادی کور ڈیم کی پائپ لائن سے پانی چوری ہونے اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ غیر فعال ہونے سے بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا تھا۔ 
 
صورت حال کے پیش نظر 29 ستمبر کو گوادر میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں گوادر کیلئے یومیہ 24 لاکھ گیلن اور جیوانی کیلئے یومیہ پانچ لاکھ  گیلن پانی پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
  
اجلاس میں شادی کور ڈیم کی پائپ لائن سے بہاؤ میں اضافہ اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے میرانی ڈیم سے پانی کو باؤزر کے ذریعے منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔
 
حکام کے مطابق گوادر کو شادی کور پائپ لائن سے اب یومیہ 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے،  ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بھی  جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، سن اسٹار کنوؤں کے لیے پائپ لائن کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم سے سات واٹر باؤزر کی آمد جلد متوقع ہے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے  یہ اقدامات پانی کی کم از کم ضروریات کو پورا کریں گے، علاقے میں جلد ہی پانی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

آبی ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث خشک سالی میں اضافے کا خدشہ ہے جس کا حل یہ ہے کہ پانی کو ضائع ہونے سے روکا جائے اور مزید ڈیمز بنائے جائیں۔

گوادر اور جیوانی کے عوام نے پانی کا بحران حل کرنے پر پاک فوج اور سول  انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کل سے بالائی علاقوں میں بارشوں، بھارت سے 1 لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں پانی کا بحران حل کرلیا
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
  • سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز
  • بھارت کی حرکتیں تیسرے درجے کی ٹیم جیسی ہیں، باسط علی
  • راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
  • پاکستان میں دیہات کی زندگی شہروں سے زیادہ مہنگی ہوگئی
  • ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی