پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ   اور  سابق وزیر اعظم عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات وہ نہیں دیکھ سکے ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا کیس کی سماعت کل بدھ کو ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل سکے۔وکیل عمران خان نے وضاحت کی کہ جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی دستاویزات ہیں، ان کا جائزہ لینا ضروری ہے اور جس فریق نے بھی کوئی مواد پیش کرنا ہے وہ آج ہی جمع کرا دے۔مزید برآں، چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ استغاثہ بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی: احتجاج کیس میں غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عالیہ حمزہ کی پہلے بھی ایک مرتبہ عدم حاضری پر ضمانت خارج کی جا چکی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا .ملزمان تفتیش اور ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے. دانستہ طور پر پیش نہیں ہوتے، ملزمان کے ان حربوں سے تفتیش کا عمل متاثر ہوتا ہے، اور تفتیش سمیت عدالتی عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا۔عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔اعظم سواتی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالت حاضر نہیں ہوسکے، اعظم سواتی کی غیر حاضری پر ان کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: احتجاج کیس میں غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج
  • عمران خان نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی
  • عمران خان نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا:جاوید ہاشمی
  • 9مئی مقدمات‘ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  • عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستیں،سماعت کل تک ملتوی
  • نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں، سماعت کل تک موخر
  • 9مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
  • ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ اس میں حصہ نہیں لینا، علیمہ خان