چین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
چین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے قازان میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ،
جو چین بھارت تعلقات کی دوبارہ شروعات کیلئے رہنما ثابت ہوئی۔ رواں سال چین-بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کا 75 واں سال ہے۔فریقین کو درست اسٹریٹجک ادراک کا تعین کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو شراکت دار اور مواقع کے طور پر دیکھنا ہوگا، اور اپنے قیمتی وسائل کو ترقی پر مرکوز کرنا چاہئے۔ چین اور بھارت دونوں ممالک کو اعتماد کی بحالی ، مداخلت کو ختم کرنے ، تعاون بڑھانے ، اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری کو مستحکم کرنا ہوگا ، تاکہ ایشیاء اور دنیا کو یقینی اور مستحکم حالات فراہم کیے جا سکیں جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ادراک میں بہتری بہت اہم ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ بھارت، چین کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد ، اقتصادی و تجارتی سمیت باہمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور سرحدی علاقے میں پر امن ماحول کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور برکس سمیت کثیر الجہتی میکنزم میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین ہر مشکل میں مدد کرنے کےلئے تیار ہے ، چینی وزیر خارجہ اگلی خبرنو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت ٹرمپ زیلینسکی ملاقات، یوکرینی صدر کے لباس پر امریکی صدر نے کیا کہا؟ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہترانداز میں ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی؛ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے اشارہ دیدیا غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہ حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کی نئی تجویز قبول کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ تعلقات کی کرنا ہوگا کے ساتھ
پڑھیں:
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔(جاری ہے)
"سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام آدمی کی خدمت ہی اصل کارکردگی ہے،" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا خاتمہ قومی استحکام کے لئے ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شہری کو ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے، لہٰذا ہر شعبہ زندگی میں ہمیں دیانتداری اور ایمانداری کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگاوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق زمینی حقائق اور دنیا کے سامنے پیش کردہ بیرونی تصور میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی کو نام نہاد آزادی کی تحریکوں کی بنیادی وجہ قرار دینا درست نہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو درپیش ہے۔
"غیر متوازن ترقی دہشت گردی کو سہارا ضرور دیتی ہے لیکن یہ اس کی اصل بنیاد نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض فوج یا دہشت گردوں کی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے یہ ریاست کے خلاف ایک منظم اور واضح جنگ ہے جس کا مقابلہ ہمیں یکسوئی، عزم اور واضح وڑن کے ساتھ کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسن کے ایشو کو ریاست مخالف عناصر ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں دشمن کی سازشوں کو صرف قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے اور حکومت ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، خلوص اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت کریں تاکہ ایک خوشحال اور مستحکم بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکے تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے واکے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں یادگاری پودا بھی لگایا۔