Islam Times:
2025-08-19@12:24:16 GMT

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شنڈاس کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں سیاحوں کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق کراچی کی فیملی، جو تاؤبٹ سیر کو نکلی تھی کی شنڈاس کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی بیگم جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔ گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شنڈاس کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا :حادثے کاشکارہیلی کاپٹرکا بلیک باکس مل گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو مشن پر مامور ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام نے جائے حادثہ کے قریب سے ہیلی کاپٹر کابلیک باکس برآمد کر لیا ہے، جو کہ کسی بھی فضائی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے نہایت کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
بلیک باکس کہاں سے ملا؟
سرکاری ذرائع کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ملا۔ پولیس نے فوری طور پر اسے تحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تکنیکی تجزیے کے بعد حادثے کی وجوہات سامنے آ سکیں۔
  چوری کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
افسوسناک امر یہ ہے کہ جب ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی ادارے جائے حادثہ پر تحقیقات میں مصروف تھے، کچھ افراد نے اس موقع کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جو ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چرا کر موٹر سائیکل پر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین ولد تسری  اور باسط ولد چمن خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ دریاب کورونہ میچنی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ان سے تمام چوری شدہ سامان برآمد کر کے محفوظ کر لیا ہے۔
  پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی
یہ کامیاب کارروائی ڈی پی او مہمند اکرام اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی مہمند ڈیم جاوید خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن میں اے ایس آئی جان عالم خان ، مہمند ڈیم پولیس ، ایلیٹ فورس اور 201 ونگ ایف سی کے اہلکار شامل تھے، جنہوں نے چوری کی کوشش ناکام بنا کر پیشہ ورانہ مستعدی کا مظاہرہ کیا۔
جائے حادثہ پر سخت نگرانی
جائے حادثہ کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کے اہلکار 24 گھنٹے وہاں تعینات ہیں تاکہ نہ صرف حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں بلکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
ضلعی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو مکمل طور پر محفوظ رکھا جا رہا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا :حادثے کاشکارہیلی کاپٹرکا بلیک باکس مل گیا
  • حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں
  • حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں    
  • عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
  • عوام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار، ایک جاں بحق 19 زخمی
  • پشاور، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
  • مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ ادا
  • خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • خیبر پختونخوا تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ کا فضائی جائزہ لیا