کراچی:

شہر قائد کی سب سے بڑی شارع فیصل پر قائم ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، بیم ٹوٹنے سے کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نشے کے عادی افراد کی جانب سے شہر کے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے، نشے کے عادی افراد نے شارع فیصل ناتھا خان پل کے بیم توڑ کر سریا چوری کر لیا، بیم ٹوٹنے سے شہر سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والے ناتھا خان پل کی درمیانی لین بیٹھ گئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے متعلقہ ادارے کو اطلاع کر دی گئی جس پر کے ایم سی نے پیر سے ناتھا خان پل پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا۔

کے ایم سی کی جانب سے شہر سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والے ناتھا خان پل کے درمیان 8 فٹ چوڑا اور 15 فٹ لمبا گڑھا کر دیا گیا جس کے باعث ناتھا خان پل پر ٹریفک کی روانی متاثرہ ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث سخت گرمی میں ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرمتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے مزدوروں نے بتایا کہ مرمتی کام کو مکمل کرنے میں 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نشے کے عادی افراد ناتھا خان پل کے بیم کے اندر موجود 6سوت کا سریا کاٹ کر لے گئے ہیں جس کے باعث بیم کی سپورٹ ختم ہوگئی ہے اور بیم میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن بیم میں دراڑیں پڑی ہیں پہلے اسے تیار کیا جائے گا اس کے بعد سڑک تیار کی جائے گی۔

کے ایم سی کے ٹھیکیدار کے مزدور کا کہنا تھا کہ ناتھا خان پل کے تمام بیم نشے کے عادی افراد نے تباہ کر دیے ہیں، تمام بیموں سے سریا نکال لیا گیا ہے اور پل کا انفرا اسٹرکچر مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ پہلے 8 فٹ چوڑے اور 15 فٹ لمبے خانے کو تیار کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک اور 8 فٹ چوڑے اور 15 فٹ لمبے خانے کو تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نشے کے عادی افراد سرعام سریا کاٹ رہے ہوتے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہوتا، نہ ہی پولیس انہیں گرفتار کرتی ہے اور اگر کوئی عام شہری سریا کاٹ لے تو پولیس اسے گرفتار کرکے ساتھ لے جاتی ہے، پولیس کے سامنے کارروائی ہو رہی ہے جس کے باعث ناتھا خان پل نیچے سے پورا تباہ ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ ٹریفک سیکشن کے انچارج ایس او انسپکٹر ریحان زیب نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناتھا خان پل پر گڑھا پڑنے سے شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ ہوگا، شہریوں سے درخواست کے کہ وہ شام کے اوقات میں شارع فیصل پر آنے سے گریز کریں اور متبادل راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ جانے والے شہری ملیر ایکسپریس وے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ دیگر شہری کارساز روڈ اور ڈرگ روڈ راشد منہاس روڈ استعمال کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں تاکہ ناتھا خان پل پر کم سے کم دباؤ ہو۔ انچارج ایئرپورٹ ٹریفک سیکشن نے بتایا کہ گڑھے کو بھرنے کے لیے 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ناتھا خان پل پر گڑھے پڑنے کی بنیادی وجہ نشئی افراد کی جانب سے ناتھا خان پل کے بیم اور پلروں سے سریے کاٹ کر یا چوری کرنا ہے جس کی وجہ سے بیم میں جھول پیدا ہوتا ہے اور سڑک بیٹھ جاتی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان نشے کے عادی افراد ناتھا خان پل پر نے بتایا کہ جس کے باعث کی جانب سے مرمتی کام انہوں نے سکتے ہیں تیار کی ہے اور گیا ہے

پڑھیں:

امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ نے “جبری مشقت سے متعلق خدشات کے پیش نظر” پاکستان، بھارت، چین اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق ان برآمدی محصولات (ٹیرف) کی شرح 10 فیصد سے لے کر 12.5 فیصد تک ہوگی اور یہ جمعہ یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

Today, Ambassador Greer is taking action, at President Trump’s direction, under Section 301 of the Trade Act of 1974 by imposing tariffs on 60 trading partners for their failure to adopt and effectively enforce a prohibition on the importation of goods produced with forced labor.…

— United States Trade Representative (@USTradeRep) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جبری مشقت کے خلاف قوانین طویل عرصے سے نافذ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی طرز کے اقدامات کریں۔

یہ نئے محصولات اس عالمی ڈیوٹی کی جگہ لیں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کی گئی تھی اور جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فروری میں بعض ٹیرف مسترد کیے جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے متبادل قانونی راستوں کے ذریعے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی نمائندوں کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ چین سمیت دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لیے ٹیرف کی مجموعی شرح 10 سے 12.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسٹیل اور ایلومینیم جیسے شعبہ جاتی ٹیرف پہلے سے نافذ ہیں اور ان پر نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ توانائی اور کھاد سمیت بعض اشیا کو استثنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد نے بھی جبری مشقت سے متعلق تحقیقات پر امریکی حکام کو تفصیلی جوابات جمع کرائے ہیں، بلکہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے ایک روز قبل بھی مزید وضاحتیں فراہم کی تھیں۔

مزید پڑھیں۔ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار