اے سے بی میں آنیوالے کھلاڑیوں کو کتنا مالی نقصان ہوا اور بی کیٹیگری کا معاوضہ کتنا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اے سے بی میں آنیوالے کھلاڑیوں کو کتنا مالی نقصان ہوا اور بی کیٹیگری کا معاوضہ کتنا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
لاہور:قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو اچھا خاصہ مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جب کہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔
بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بی کیٹیگری کو 45 لاکھ کے قریب ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا جو اب بھی وہی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 65 لاکھ روپے مہینہ ملتا تھا، گزشتہ برس اے کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان شامل تھے، اب اے سے بی میں آنے والوں کے کم از کم 20 لاکھ روپے مہینہ کم ہوئے ہیں، یعنی بابر اور رضوان کو 20 لاکھ روپے ماہانہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
سینٹرل کانٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا نہیں اترسکا، اسی لیے اس سال اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ 21 اگست کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل 2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی ’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیتی ہیں محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری اے سے بی
پڑھیں:
پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کیٹیگری اے میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2025-26 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سمیت کوئی بھی کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ نہیں بناسکا۔
رواں سیزن کیلئے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جس میں 12 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے۔
پانچ کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔ نو کھلاڑیوں کو ان کی گزشتہ برس کی کیٹیگریز میں برقرار رکھا گیا ہے۔
گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو رواں برس سینٹرل کنڑیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ تینوں کیٹیگریز بی، سی اور ڈی میں دس دس کھلاڑی شامل ہیں۔
کیٹیگری بی:
ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی
کیٹیگری سی:
عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل
کیٹیگری ڈی:
احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم
نئے شامل ہونے والے کھلاڑی:
احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔
ترقی پانے والے کھلاڑی:
ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان
برقرار رہنے والے کھلاڑی:
عبداللہ شفیق ، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی