ویب ڈیسک :ضلع نوشہرو فیروز کےشہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کےسرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سےقسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملےکی تنخواہوں اورپنشن سےکٹوتی کی جائےگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کےملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپےماہانہ کٹوتی کی جائے گی،بی پی ایس11سے16تک کےملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

 اس کےعلاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کےلیےکی جارہی ہےجو اہلِ خانہ نےبی آئی ایس پی سےوصول کی تھی۔

 ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، تعلقہ ایجوکیشن افسران اورادارہ جاتی سربراہان کوکٹوتی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سرکاری حج سکیم کے تحت 13 دن میں 1 لاکھ ساڑھے 14 ہزار درخواستیں وصول

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ساڑھے 3 ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزرات مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 13 دن میں 1 لاکھ ساڑھے 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ساڑھے 3 ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئ ہے، خواہش مند درخواست گزار جلد از جلد قریبی بینک میں حج درخواست جمع کروائیں۔ علاوہ ازیں ترجمان مذہبی امور میں مزید بتایا کہ بقیہ ساڑھے تین ہزار نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری حج سکیم: 13 دن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
  • سرکاری حج سکیم کے تحت 13 دن میں 1 لاکھ ساڑھے 14 ہزار درخواستیں وصول
  • خزانے کو کھربوں کا نقصان، سرکاری ڈسکوز کی بجلی چوری نقصانات میں صرف 11ارب کمی
  • سینٹرل کنٹریکٹ، کرکٹرز کی قسمت کے فیصلے کا وقت قریب آگیا
  • 8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
  • سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع
  • خیبر پختونخوا تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ کا فضائی جائزہ لیا
  • انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
  • ایئر کینیڈا کی مکمل بندش: 10 ہزار ملازمین کی ہڑتال نے فضائی سروس معطل کردی