Daily Mumtaz:
2025-08-19@12:25:33 GMT
ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد:ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا، 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی، منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں منکی پاکس
پڑھیں:
ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات سامنے آگئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف عائد الزامات اور درج مقدمات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ اُردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی جو نوجوانوں میں جوئے والی گیمز یا اس طرح کی دیگر چیزوں کو فروغ دے رہے ہیں، جو لوگ بچوں کو جوئے کی طرف راغب کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹک ٹاک یا اس طرح کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو آکر فحاشی پھیلانے میں ملوث پائے جاتے ہیں، ایسے لوگ یا تو اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انہیں ضرور گرفتار کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف ریاست کی طرف سے ڈیڑھ دو ماہ پہلے انکوائری شروع کی گئی اور اسی وقت جو لوگ بھاگنے کی کوشش میں تھے ان کے نام کنٹرول لسٹ میں بھی دال دیئے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ ٹریول نہیں کرسکتے تھے اور چھپے ہوئے تھے، اب جیسے ہی انہوں نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی ہے تو پکڑے جارہے ہیں اور جو لوگ ملک سے فرار ہیں وہ بھی تیار رہیں ہم ان کے پاس بھی آرہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون نے بتایا کہ ڈکی بھائی اپنے ولاگز اور پروگرامز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے، اس حوالے سے انہوں نے پچھلے کچھ عرصہ مین درجنوں پروگرامز کیے اور ایک پروگرام کے عوض 10 سے 20 ہزار ڈالر تک چارج کر رہے تھے، آپ اندازہ کرلیں اگر انہوں نے 3 درجن پروگرام بھی کیے تو ان سے کتنا زیادہ پیسہ کمایا، اتنے زیادہ پیسے لے کر یہ لوگ بچوں کو جوا کھیلنا سکھا رہے ہیں، ہم ان کی تمام جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، محکمہ ایکسائز سے گاڑیاں بھی چیک کر رہے ہیں کہ کیا وہ سب گاڑیاں ان کے نام پر ہیں، انہوں نے مزید کیا انکشافات کیے، جاننے کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں؛