پاکستان اور چین کے درمیان اسلحہ کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر جاری 10واں دو طرفہ مشاورتی اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں دونوں فریقین نے جنوبی ایشیا کی صورتحال، خصوصاً خطے کو درپیش سلامتی اور تذویراتی استحکام کے چیلنجز پر غور کیا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے ڈویژن برائے اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اورعالمی سلامتی کے ایڈیشنل سیکریٹری سفیر طاہر اندرا بی نے کی، جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے اسلحہ کنٹرول سن ژیابو نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

عالمی اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اجلاس میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق وسیع موضوعات زیر بحث آئے، جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ اور اہم عالمی معاہدات جیسے بائیولوجیکل و ٹاکسن ویپنز کنونشن اورکیمیکل ویپنزکنونشن شامل تھے۔

اجلاس میں اس کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اورمصنوعی ذہانت کے سیکیورٹی مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور مذاکرات میں ایٹمی ٹیکنالوجی اور خلا کے پُرامن استعمال میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کی جنوبی ایشیا کے معاملات پر اہم مشاورت

اپنے دورہ بیجنگ کے دوران سفیر طاہر اندرابی نے چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک انٹرایکٹو گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں سابق سفارتکاروں، ماہرین، اساتذہ اور تھنک ٹینک اراکین نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان یہ مکالمہ دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، جو سلامتی، استحکام، اسلحہ کنٹرول اور تخفیف اسلحہ جیسے حساس معاملات پر بامعنی مشاورت کے لیے کلیدی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اس ضمن میں اگلا اجلاس 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اسلحہ کنٹرول پاکستان تخفیف اسلحہ چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن چین دورہ بیجنگ طاہر اندرابی مصنوعی ذہانت وزارت خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اسلحہ کنٹرول پاکستان تخفیف اسلحہ چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن چین طاہر اندرابی مصنوعی ذہانت پاکستان اور چین وزارت خارجہ کے اسلحہ کنٹرول تخفیف اسلحہ

پڑھیں:

پاکستان و امریکی نجی کمپنیز کے مابین ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن نے امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی۔

ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے چئیرمین حنیف گوہر نے بتایا کہ امریکی کمپنی پاکستان معدنی شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ مقامی منرلز کمپنی نے پلیسر گولڈ، قیمتی دھاتیں، اسٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں دستیاب قیمتی دھاتوں کے ذخائر جلد امریکا کو برآمد کیا جائے گا۔

ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے سی ای او لیاقت سلطان کے مطابق امریکی کمپنی کے ساتھ پاکستان کی نجی شعبے کے ساتھ معدنیات سیکٹر میں یہ پہلا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

امریکی کمپنی نووا منرلز کے سی ای او کرسٹوفر گیرسٹین نے بتایا کہ انکا ادارہ گزشتہ 30سال سے معدنیات کے شعبے میں متحرک ہے اور پاکستانی کمپنی کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
  • پاکستان و امریکی نجی کمپنیز کے مابین ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ ہوگیا
  • پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • پاک، ایران سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور ،تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • اسلام آباد میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘، نامور گلوکاروں کا پرفارمنس کا مظاہرہ
  • این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی