اسلامی ریاست کی اصل بنیاد سماجی انصاف ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا اصل ماڈل فتوحات نہیں بلکہ سماجی انصاف ہے، ان کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک میں اسلام جنگ یا تلوار سے نہیں بلکہ تاجروں کے کرداراوراخلاقیات کے ذریعے پھیلا۔
اسلام آباد میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے زیر اہتمام ’اسلام اور اقلیتیں‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم میں بھی اسلامی ریاست کی اصل طاقت کو سماجی انصاف قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال کا شازیہ مری کو جواب
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف وہ قوت تھی جس نے لوگوں کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف متوجہ کیا، ریاست اور شہریت کا معاہدہ کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے اور اگر بنیادی انسانی حقوق میسر نہ ہوں تو ریاست کمزور پڑ جاتی ہے۔
ان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا درست ہے، لیکن پاکستان میں ناانصافی پر خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی
رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے کہا کہ قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر دراصل میثاق مدینہ کی عکاسی تھی جس میں پاکستان کو اقلیتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قراردیا گیا، انہوں نے کہا کہ جتنا پاکستان اسلامی ریاست کے اصولوں پر قائم ہوگا، اقلیتیں اتنی ہی زیادہ محفوظ ہوں گی۔
اس موقع پرخورشید احمد ندیم نے اور ڈاکٹر ریاض محمود نے اپنی نئی کتاب اسلام اوراقلیتیں کی رونمائی بھی کی، جس کے بارے میں مقررین نے کہا کہ یہ کتاب امن، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام اجاگر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال نے بیوروکریٹک رکاوٹوں کا گلہ کیوں کیا؟
وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ تعلیم ہی معاشرتی ہم آہنگی اورمساوات کی ضمانت ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین اوراقلیتوں کے کردار کو تسلیم کیا جائے۔
سیمینار میں مقررین نے زور دیا کہ پاکستان میں برداشت، بھائی چارے اور امن کے فروغ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مذہبی آزادی اور ہم آہنگی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، ان کے مطابق تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنانا آئین پاکستان کا بنیادی اصول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال خورشید احمد ندیم ڈاکٹر ریاض محمود رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی ریاست مدینہ قائداعظم منصوبہ بندی نائن الیون وجیہہ قمر وفاقی وزیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال ڈاکٹر ریاض محمود ریاست مدینہ نائن الیون وجیہہ قمر وفاقی وزیر اسلامی ریاست احسن اقبال نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ بار میں "افکارِ اقبال اور آج کا پاکستان" کے عنوان سے سیمینار
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی پاکستان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، خودی اور فکرِ اقبال کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں "افکارِ اقبال اور آج کا پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا انعقاد ہائیکورٹ بار اور مجلسِ رومیؒ و اقبالؒ لاہور کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کی، جبکہ معروف قانون دان اور سابق جج سپریم کورٹ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال مہمانِ خصوصی تھیں۔
تقریب کے میزبان گورنر مجلس رومی و اقبال محمد اعجاز شیخ تھے۔سیمینار میں ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف صدیقی، ممتاز محقق ڈاکٹر جاوید یونس اوپل، صاحبزادہ ڈاکٹر علی محمد، شاداب جعفری، ضیاء عبدالرحمان، امیر بخاری اور نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی پاکستان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، خودی اور فکرِ اقبال کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔