این اے 129 : مسلم لیگ ن نے حافظ نعمان کو ٹکٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے این اے 129 کا پارٹی حافظ میاں محمد نعمان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما حافظ میاں محمد نعمان کو این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا،سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی ٹکٹ پر دستخط کردئیے۔
تحریک انصاف کی جانب نے حماد اظہر نے 129 میں کاغذات جمع کروا رکھے ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کے لیے این اے 129 کا پارٹی ٹکٹ حافظ میاں محمد نعمان کو جاری کردیا ہے ۔
ایشین ہاکی فیڈریشن :ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
یا د رہے کہ میاں اظہر کے انتقال کے بعد این اے 129 میں ضمنی الیکشن شیڈول ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن
پڑھیں:
شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
پشاور:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے۔
سینیٹ کی نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔