کراچی میں بارش کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 77 ملی مٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور کلفٹن سمیت دیگر بازار بھی بند کردیے گئے.

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میئر کراچی نے بارش کے دوران تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔کمشنر کراچی آفس میں بارش کی صورتحال پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔کمشنرکراچی کے مطابق شدید طوفانی بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں.کنٹرول روم سے 99205634 اور 99203443 پر رابطہ کریں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 اگست تک سندھ کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آئیں گے .جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے باعث روزمرہ معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کراچی میں بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ہدایت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ شہری بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، ٹوٹے تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے فاصلہ رکھیںکے الیکٹرک نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے سبب عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حضرات سڑک کی بائیں سائیڈ استعمال کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کراچی میں بارش ملی میٹر بارش بارش کے

پڑھیں:

پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔

 سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔

 سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

 پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے لیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • ’دودھ دینے والی گائے، کہیں مر ہی نہ جائے‘: مصطفیٰ کمال کی شہری علاقوں کی محرومیوں‘ پر گفتگو
  • اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر