کراچی: ادھورے ترقیاتی کام، بارش کے بعد شہریوں کیلئے عذاب بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسکرین گریب
کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد ہی شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔
لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔
نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، سڑک بیٹھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے اردگرد پتھر رکھ دیے۔
کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گشن معمار، ملیر، قائد آباد، شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 22 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
موٹر سائیکل سواروں کو 11 سو سے زائد ٹکٹس دیے گئے جن میں لین وائلیشن، ہیوی سائلنسر کا استعمال، سرخ سگنل توڑنا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانا، شیشے اور اشارے نہ ہونا، کم عمر ڈرائیونگ، ڈبل سواری، بغیر ہیلمٹ سفر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ جیسے جرائم شامل تھے۔
علاوہ ازیں مختلف خلاف ورزیوں پر 24 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ اس مہم کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد پولیس ٹریفک ٹریفک قوانین