اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس بابر ستار نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے

ملزم عاصم اللہ کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 30اکتوبر 2023 سے ہمارا بندہ گرفتار ہے، ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل نہیں ہو رہی۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ دو سال سے بندہ قید ہے ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل کیوں نہیں ہوئی؟

ایف آئی اے نے جواب دیا کہ عاصم اللہ ایک واٹس ایپ گروپ میں ایڈ تھا جہاں سے ایسا مواد آتا ہے، ہم نے سِم کو ٹریس کر کہ 2023 میں عاصم اللہ کو گرفتار کیا۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ استعمال کردہ سِم کس کے نام پر ہے؟ ایف آئی اے نے کہا کہ سم کس کے نام پر ہے ہم پتہ نہیں چلا سکے۔عدالت نے ضمانت منظور کر کہ ملزم عاصم اللہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار سندھ طاس معاہدہ 24کروڑ عوام کی زندگیوں سے جڑا، یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملزم عاصم اللہ کی کی ضمانت منظور دو سال سے

پڑھیں:

  جبری گمشدگی کیس‘ حقائق سے واقف افسر پیش ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ 

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے کیسز میں ان کیمرہ بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ  ایسا افسر جو حقائق سے واقف ہو، عدالت میں پیش ہو۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامے میں جاری کئے۔

متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • وکیل قتل کیس، ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • کراچی؛ خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • وکیل قتل کیس؛ ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • ڈسکہ قتل کیس میں شریک ملزم ضمانت
  • صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
  • پریس کلب میں ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس، وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  •   جبری گمشدگی کیس‘ حقائق سے واقف افسر پیش ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ 
  • توہین مذہب کیس: سرکاری گواہ پیش نہیں ہو رہے‘ رویہ ناقابل برداشت: جسٹس محسن