عالمی شہرت یافتہ گلوکار، سرائیکی اور پنجابی موسیقی کے بے تاج بادشاہ عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے زندگی کی 74بہاریں دیکھ لیں۔

اپنے لاکھوں پرستاروں میں لالہ کے نام سے پہچان بنانے والے عطاءاللہ عیسی خیلوی نے سات مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل میں 19 اگست 1951 کو پیدا ہونے والے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کو بچپن ہی سے گانے کا شوق تھا۔

والد کی اس ناپسندیدگی نے انھیں کم عمری میں ہی گھر سے دور کر دیا مگر یہی دوری عطا اللہ خان کے فن کی پہچان بن گئی۔

انھوں نے 1972 میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گانے کا آغاز کیا تو آواز نے ایسا جادو جگایا کہ اگلے ہی برس پی ٹی وی کے مشہور پروگرام نیلام گھر اور اپنے آبائی شہر میانوالی کے کنسرٹ میں عوام کے دل جیت لیے۔

بعد ازاں فیصل آباد میں ایک کمپنی کے لیے ایک ہی نشست میں چار فوک البمز ریکارڈ کرائے اور جب یہ البمز1977 میں ریلیز ہوئے تو کھیتوں سے لے کر شاہراؤں تک ہر طرف بس عطاء اللہ عیسی خیلوی کی آواز گونجنے لگی۔

اے تھیوا مندری دا تھیوا گانے نے عیسی خیلوی کو عوامی مقبولیت دی  جبکہ”چن کتھاں گزاری آئی رات وے نے شہرت کی ان بلندیوں تک پہنچا دیا جس کا کوئی بھی فنکار خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔

پچاس ہزار سے زائد گانے سات زبانوں میں گا کر انہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ان کی اس بے مثال ریکارڈنگ پر 1994 میں انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ ملی۔

حکومت پاکستان نے 1991 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا اور ان کے مداح انہیں پیار سے "لالہ” کہتے ہیں۔

دیہات کی سادہ محفلوں سے شروع ہونے والا یہ سفر عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن گیا۔ آج بھی عطاء اللہ عیسی خیلوی وہی عوامی آواز ہیں جو ہر دل میں گونجتی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: عیسی خیلوی عطاء اللہ اللہ خان

پڑھیں:

ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق

بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ  ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔

موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے نامور گلوکار 36 سال کی عمر میں چل بسے
  • ’’شہرت دماغ پر چڑھ گئی ہے‘‘ مشی خان کا طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے پر سخت ردعمل
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
  • ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل سے ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
  • اسرائیلی حمایت یافتہ گروپ نے سینکڑوں فلسطینیوں کو پراسرار طریقے سے جنوبی افریقہ کیسے پہنچایا؟
  • آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان  میں  دھماکے سے 3  افراد جاں بحق
  • ڈیٹا کی حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ
  • ڈیٹا حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ