سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 185 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی اگلی خبراسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی پرانی کان سے کیفے تک،دریائے یانگسی کے پانی سے ائیر کنڈیشنگ تک: چین کے ماحولیاتی اقدامات حیرت انگیز ہیں چین کے سانیا میں آسیان پارٹنرز کے میڈیا سیمینار کا آغاز مون سون کے نئے سپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 15 افراد جاں بحق مون سون کے مزید 2 سپیل متوقع، گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت اور کشمیر میں سیلاب کا خطرہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 49 ہزار
پڑھیں:
کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیانظام نافذ
کراچی:حکومت سندھ نے موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 121-اے کے تحت بارھویں شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ کردیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے، اوورلوڈنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سمیت درجنوں خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے ہیں جن میں موٹر سائیکل، کار، جیپ، پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا جب کہ 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور 6 پوائنٹس مقرر ہیں، لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 25 ہزار روپے اور 8 پوائنٹس لگیں گے، اسی طرح ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، دھندلے شیشے استعمال کرنے، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری سزائیں دی جائیں گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی جانیں بچانے اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، حکومت کا مقصد صرف جرمانے وصول کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سگنل توڑنا، اوور اسپیڈنگ اور ون وہیلنگ جیسے اقدامات معمولی نہیں بلکہ جان لیوا حرکات ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف ڈرائیور بلکہ دوسرے لوگ بھی خطرے میں پڑتے ہیں، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس معطل یا منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ٹریفک مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے اور ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم ہمیں بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ رکھنے میں مدد دے گا اور یہ نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے چل رہا ہے، ساتھ ہی شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہمات بھی چلائی جائیں گی تاکہ قوانین پر عمل درآمد شعوری طور پر ممکن بنایا جا سکے۔