اسلام آباد میں جہاں سےگ دھے کا گوشت ملا وہیں انہیں کاٹا جا رہا تھا: ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
—فائل فوٹوز
وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں سے گدھے کا گوشت ملا وہیں گدھوں کو کاٹا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمدانہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ گدھوں کی کھالیں اور باقیات موجود تھیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ گدھے کا گوشت ہے، گدھے، بکرے اور گائے کے گوشت میں تفریق کے لیےپی سی آر مشین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے پاس لیب موجود نہیں ہے، ہم سیمپل نجی لیب یا این آئی ایچ بھجوا دیتے ہیں، وہاں سے ہمیں رزلٹ مل جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی ترسیل کے شواہد نہیں ملے، یہ ان کی پہلی لاٹ تھی جو غیر ملکیوں کے لیے تھی اور وہ پہلی لاٹ ہی پکڑی گئی، اسلام آباد میں گدھے کا گوشت کہیں سپلائی نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں گدھے کا گوشت فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔