ایران نے پاکستان سے بڑی مقدار میں چاول اور گوشت خریدنے کی یقین دہانی کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے بڑی مقدار میں چاول اور ملکی ضرورت کا 60 فیصد گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران میں اعلیٰ سطح وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ایران نے اپنی چاول کی بڑی درآمدات پاکستان سے خریدنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی آموں کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم کی جائیں گی، ایران نے آموں کے درآمدی پرمٹس اور زرمبادلہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی، ایران اپنی 60 فیصد گوشت کی خریداری پاکستان سے کرے گا۔انہوں ںے بتایا کہ ایران نے مکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، مکئی کی برآمدات میں رکاوٹیں فوری طور پر دور ہوں گی، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ایرانی ادارے تحقیقاتی تعاون کریں گے۔
سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی
انہوں ںے کہا کہ زرعی تجارت کے فروغ کے لیے کسٹم کلیئرنس تیز کی جائے گی، دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کی حمایت پر متفق ہیں، فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی ہر چھ ماہ بعد اجلاس کر کے پیش رفت کا جائزہ لے گی، ایران کی حکومت کے تعمیری رویے اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان سے ایران نے
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر خزانہ خیبر پی کے سے ٹیلیفونک رابطہ، جانی نقصان پر افسوس، تعاون کی یقین دہانی
پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورحالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے خیبر پی کے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے مشکل گھڑی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں وفاق، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ علی امین کی قیادت میں اپنے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے کوئی قصر نہیں چھوڑے گی۔