شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021سے 20جون 2025تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 کیس رپورٹ ہوئے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 246 بچوں کے ساتھ ریپ کیا گیا، اسلام آباد میں 228 بچیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا، 357 ملزمان کو گرفتار کیا، 75 مفرور ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزا دینے کی شرح اتنی کم کیوں ہے، دیکھا جائے تو سزا کی شرح صرف4 اعشاریہ2 فیصد ہے، 95 فیصد کو سزا نہیں ہوئی، اسلام آباد میں ریپ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں صرف 24 لوگوں کو سزا ہوئی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں انویسٹیگیشن اور پروسیکیوشن کی وجہ سے ریپ کیسز میں 15 فیصد کمی آئی، ریپ میں نامزد افراد گرفتار کیے جاتے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سزا دینا پولیس کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے، پولیس پراسیکیوشن اور تحقیقات میں اپنا کام پورا کر رہی ہے، سزا دینا عدالت کا کام ہے وہ کیوں نہیں کرتے یہ آپ عدالت یا وکلا سب پوچھیں، اسلام آباد میں ریپ کیسز میں سزا کی شرح باقی صوبوں سے بہتر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل سینیٹ: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں ریپ سینیٹ میں پیش وزارت داخلہ نے کہا کہ کیسز میں کیا گیا
پڑھیں:
پریس کلب میں ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس، وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کو پکڑنے کیلئے پولیس کلب داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفۓ ٹیریا میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے