لاہور:

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کے لیے روانہ کر دی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم و بربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لیے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 100ٹن مزید امدادی سامان پیر کو لاہور ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ کیا گیا۔

نائب صدر الخدمت ایئر مارشل (ر) ارشد ملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکریٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکریٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے امدادی سامان اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے روانہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے 31ویں ریلیف کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کر چکے ہیں۔ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور خوراک، ادویات و طبی سہولیات کی شدید کمی کے پیش نظر یہ ریلیف مشن جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ریڈکریسنٹ سے معاہدہ ہے، ہم ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے سامان کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں، مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فنکشنل ہے۔ یہ امدادی سامان مصر میں پہنچ کر گودام میں بند نہیں ہوگا بلکہ ریڈ کریسنٹ مصر کے ذریعے فوری طور پر رفاہ بارڈر پہنچے گا اور وہاں سے غزہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے جس جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ غزہ کے عوام کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ غزہ سے آنے والی خبریں اور مناظر دل دہلا دینے والے ہیں، ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف متاثرین کی عملی مدد کرے بلکہ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کرے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے ہر سطح پر ریلیف سامان کی مؤثر مینجمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ صرف ان کی پذیرائی کرنی چاہیے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے لیے روانہ کے تعاون سے غزہ کے لیے کہ الخدمت روانہ کر

پڑھیں:

لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ