ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ ہلک ہوگن کی اچانک موت پر تحقیقات کے دوران نیا رخ سامنے آگیا۔

ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو امریکی ریاست فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے لیکن اب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ موت طبی غلطی (Medical Malpractice) کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک تھراپسٹ، جو ہلک ہوگن کے گھر موجود تھے، نے پولیس کو بتایا کہ ایک حالیہ آپریشن کے دوران سرجن نے مبینہ طور پر سانس لینے کے عمل کو کنٹرول کرنے والی Phrenic Nerve کو نقصان پہنچایا تھا۔

اس دعوے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں اور پولیس کی باڈی کیم فوٹیج میں تھراپسٹ کا یہ بیان ریکارڈ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ اسکائی ڈیلی نے 21 جولائی کو اس وقت ایمرجنسی سروسز کو کال کی جب وہ سانس لینے میں دشواری کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ہلک ہوگن کی بیٹی بروک ہوگن نے بھی انسٹاگرام پر مطالبہ کیا کہ پولیس کی باڈی کیم فوٹیج اور 911 کالز عوام کے سامنے لائی جائیں کیونکہ ان کے مطابق یہ شواہد "کہانی بدل سکتے ہیں"۔

بروک نے یہ بھی کہا کہ انہیں باقاعدہ طبی ماہرین کی جانب سے رابطے کیے گئے ہیں جنہوں نے اس معاملے پر مزید چھان بین پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ ہوگن گزشتہ ایک دہائی میں متعدد سرجریز کروا چکے تھے اور اپنی صحت کے مسائل کے باعث مسلسل علاج میں مصروف تھے۔

تاہم کلیئر واٹر پولیس ڈپارٹمنٹ کا مؤقف ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی اور کسی قسم کے شواہد مشکوک نہیں پائے گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہلک ہوگن کے باعث

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد