امام الحق کی انگلش ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی، تیسری سنچری جڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنا دی۔
امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔
امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ وہ دو نصف سنچریز بھی اسکور کرچکے ہیں۔
امام الحق ون ڈے کپ کی چھ اننگز میں 102.
Pakistan's Imam-ul-Haq scored his third century in six innings for Yorkshire in the One-Day Cup on Sunday ???? pic.twitter.com/R9N4llwG3W
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 25, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امام الحق
پڑھیں:
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں نے فائنل میں بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی کر کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔