قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس: حنا ربانی کھر کا دفتر خارجہ حکام پر اظہار برہمی، بریفنگ مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس حنا ربانی کھر کی زیر صدرات ہوا، چئیر پرسن حنا ربانی کھر نے دفتر خارجہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کردیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ شکریہ کے ساتھ آپ کو یہ بریف واپس کیا جارہا ہے، اگر یہ بریف دینا ہے تو اس کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے یہ تمام چیزیں اخباروں میں پڑھی ہیں، صرف لمبی انگریزی لکھی گئی ہے باقی کچھ نہیں۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ 2 جملوں میں بتایا جائے کہ ایک دورے سے کیا حاصل کیا گیا، قائمہ کمیٹی نے دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں کیوں نہیں آئیں، پارلیمنٹ میں اجلاس مہینے میں ایک مرتبہ ہوتا ہے، ہم نے ایجنڈا آپ کے کہنے پر رکھا اور میٹنگ بھی آپ کے کہنے پر بلائی۔
اب سیکرٹری خارجہ کیوں نہیں آئیں، کنیکٹوٹی کا ایجنڈا آپ کے کہنے پر رکھا لیکن اس پر اتنی کم بریفنگ لائے ہیں، ممبران اپنے حلقے چھوڑ کر آئے ہیں لیکن سیکرٹری خارجہ نہیں آئے۔
انہوں ے کہا کہ تین تین ہفتے ہم میٹنگ کو لیٹ کرتے ہیں لیکن وہ آتے نہیں، آگے سے اگر فارن سیکریٹری موجود نہ ہوئیں تو میٹنگ کو ختم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حنا ربانی کھر دفتر خارجہ کہا کہ
پڑھیں:
ملازمین کا تحفظ اور وقار بہر صورت یقینی بنائیں گے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریلوے ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے تحفظ اور وقار کو بہر صورت یقینی بنائے گا کیونکہ ریلوے ملازمین کا احترام ادارے کی عزت اور وقار کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت ریلوے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ٹرینوں کی بروقت روانگی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ریلوے ٹریکس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سسٹم اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چند روز قبل گجرات ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین محمد افضل پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے پولیس نے ملزم شمس عباس کو گرفتار کر کے تھانہ ریلوے پولیس وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔