ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
 
 اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا کیس خارج کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا پیکیج صرف دوران ڈیوٹی پولیس کی شہادت پر دیا جاتا ہے۔ رکن ویلیج ڈیفنس کمیٹی شہدا پیکیج کی تعریف میں نہیں آتا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ممبر ویلج کمیٹی کی شہادت پر آؤٹ آف وے اس کے بھتیجے کو بھرتی کیا، 3 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی۔ اگر ایسے شہدا پیکیج دیتے رہے تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا ک ہائیکورٹ نے شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے کے خلاف اپیل کیوں دائر نہیں کی، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کردے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ ہم توہین عدالت کے اختیار سماعت میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیسے کر سکتے ہیں؟۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عدالت مجھے نظرثانی دائر کرنے کا کہہ دے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا حق ہے، ہم نہیں کہیں گے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایسے میں نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پنڈورا باکس کھلتا ہے تو کھلتا رہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل توہین عدالت کی شہدا پیکیج
پڑھیں:
ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
سٹی42: سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے.
ضیاءالحسن لنجار نواب شاہ سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوئے ہیں.
وزیر قانون داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے.
وہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں.
انتخابات میں وکلاء برادری نے ضیاءالحسن لنجار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وکلا نے ان کی خدمت اور قانونی شعبے میں کردار کو سراہا.
ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی پر وکلاء برادری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ کوشش جاری رہے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
کامیابی کے بعد ضیاءالحسن لنجار نے ساتھی وکلاء اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی وکلاء کی یکجہتی اور اعتماد کی علامت ہے۔