اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ایچ آئی (ایم) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی ایس-21) وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کیا جاتا ہے، یہ تقرری سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر تین سال کے لیے ہوگی، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

یہ نوٹیفکیشن وزیرِاعظم آفس، ایوانِ صدر، کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کیا گیا ہے۔

جولائی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت میں ایک حاضر سروس فوجی افسر کو شامل کرنے کے اپنے ارادے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے اس کی وجہ سول آرمڈ فورسز، جو وزارت کو رپورٹ کرتی ہیں اور فوج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں مؤثر ہم آہنگی کو قرار دیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی نیم فوجی اور سول آرمڈ فورسز میں فرنٹیئر کور، رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور حال ہی میں قائم کی گئی فیڈرل کنسٹیبلری شامل ہیں، یہ سب ملک بھر میں دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف آپریشنز میں سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل اہم عسکری اور انٹیلیجنس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

ان کے پیشرو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے بی ایس-21 افسر سہیل حبیب تاجک کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم انہیں کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔

ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سہیل حبیب تاجک، جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے طور پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ نذر محمد بزدار ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل اینڈ فارنرز سکیورٹی اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری بارڈر مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔

سینئر پی ایس پی افسر سہیل حبیب تاجک کو وزارتِ داخلہ کے اہم عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نور ولی خان کی تعیناتی کے بعد وزارت میں مزید ردوبدل متوقع ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سہیل حبیب تاجک

پڑھیں:

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی

ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم قرار دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی ، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں، سہیل لغاری رجسٹرار تعینات 
  • برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
  • سپریم کورٹ میں تقرریاں، سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
  • تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی
  • بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان