سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور حکومت ہر متاثرہ شخص تک پہنچے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام فکر نہ کریں، میں اور میری پوری حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ نارووال اور شکرگڑھ کے علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا اور متاثرہ صورتحال پر حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ pic.
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 28, 2025
مریم نواز نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ پانی اور سیلابی مقامات سے دور رہیں، والدین اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز، سول ڈیفنس اور ریسکیو ادارے دن رات کام کر رہے ہیں اور میں ان سب کو شاباش دیتی ہوں۔ انتظامیہ کی بروقت تیاریوں اور کاوشوں سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہوئیں۔
یہ بھی پرھیں:سیلاب سے پنجاب میں تباہی، کئی بند ٹوٹنے سے بستیاں ڈوب گئیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد افراد اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ گجرات اور نارووال میں صورتحال انتہائی خراب تھی جبکہ سیالکوٹ میں بھی بری حالت رہی۔ اگر قبل از وقت اقدامات نہ کیے جاتے تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔
شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ہمارے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا دباؤ شدید ہے اور کئی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آچکے ہیں، لیکن ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب سیلاب مریم نواز وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب مریم نواز مریم نواز نے
پڑھیں:
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔
آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔
راولپنڈی میں مکان کرایہ پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
مزید :