’یہ معمولی سیلاب نہیں‘، مریم نواز کا کشتی میں سوار ہوکر دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔
حکام کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
مریم نواز کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں، مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حکام کی جانب سے انہیں دریائے راوی میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریف کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا کشتی ميں سیلابی صورتحال کا جائزہ@MaryamNSharif pic.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید ترین بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے، یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، بھارت نے اپنے ڈیم بھر جانے سے پانی چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے مکمل الرٹ تھے، انتظامیہ نے بہترین دن رات کام کیا ہے، ریسکیو، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اچھا کام کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نارووال گئے ہیں، کمشنرز، ڈی سی نے دن رات کام کیا اگر تیاری نا ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا، 38 سال بعد ایسا سیلاب آیا ہے ہمارے لیے ہر جان قیمتی ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ سیلاب کوئی معمولی سیلاب نہیں ہے، لوگوں کے مال مویشیوں کو منتقل کیا، اللہ نے بڑے نقصان سے بچایا ہے جو بھی نقصان ہوا ہے ، مجھے اس پر افسوس ہے۔
شدید ترین بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے
یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے
بھارت نے اپنے ڈیم بھر جانے سے پانی چھوڑا
تمام ادارے مکمل الرٹ تھے
انتظامیہ نے بہترین دن رات کام کیا ہے
ریسکیو ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اچھا کام کیا
وزیر اعظم نارووال… pic.twitter.com/98pY3mCGBX
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلابی صورتحال اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریف کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلابی صورتحال کا جائزہ دریائے راوی میں کشتی میں سوار مریم نواز نے صورتحال ہے کی جانب سے سے پانی کام کیا
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔