سیالکوٹ:

سمبڑیال کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔

ترجمان سیال کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہو رہا ہے۔

نوٹم کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل اخراج تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر صبح 10 سے رات 10 بجے تک پر بند کر دیا گیا۔

ترجمان سیال کے مطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اور مشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔

ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں اور ایئرپورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا۔ سیلابی پانی کو مشینری اور پمس کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں پانی آ گیا، فلائٹ آپریشن رات 10 بجے تک معطل pic.

twitter.com/bXFM8Qw0No

— Iqra khan (@Iqra_khan804) August 28, 2025

ترجمان سیال کے مطابق ایئرپورٹ ٹرمینل، بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے باعث پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن تبدیل کر دیا ہے۔

پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244  دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار  سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786-786-111  سے رابطے میں رہیں

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن سیلابی پانی ایئرپورٹ پر رات 10 بجے تک پی ا ئی اے کے مطابق کر دیا

پڑھیں:

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔

میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔

بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔

تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
  • کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح
  • سکھر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، کئی ٹھکانے تباہ