پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی سمیت مختلف علاقوں میں فوجی جوان بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے دستے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر امدادی مراکز میں پہنچایا جا رہا ہے۔
فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جہاں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سیلاب متاثرین نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں فوجی جوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
حیدرآباد:سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-27