پہلا ون ڈے: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 7 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے آخری اوور میں دلشان مدوشانکا کی ہیٹرک کی بدولت زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 299 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین کرن 70، کپتان شان ولیمز 57 اور ویسلے مدھاویرے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برائن بینیٹ، برینڈن ٹیلر، بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاروا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
ٹونی مونیونگا 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشانکا نے 4 اور اسیتھا فرننڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کمنڈو مینڈس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز اسکور کیے۔
پتھم نسانکا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جینتھ لیانگے اور کمنڈو مینڈس برق رفتار 70 اور 57 بالترتیب رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوشل مینڈس 38، سدیرا سماراوکرما 35، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور نشان مدوشکا 0 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے 2 جبکہ شال ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زمبابوے کی سری لنکا
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔