Express News:
2026-07-24@14:47:21 GMT

سری لنکا کا ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔

ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو اس سے قبل شیڈول زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ایشیا کپ نو ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کے ہمراہ گروپ بی میں شامل ہے جبکہ گروپ اے پاکستان، بھارت یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔

سری لنکن اسکواڈ:

چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، کوشال پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل مشرا، داسن شاناکا، ونیندو ہسارنگا، دونیت ویلالاگے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، دشمانتھا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نووان تھشارا، متھیشا پاتھیرانا

???????????? ???????????????????? ???????????????? ???????????????????? ???? ???????????????????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????? #???????????????????????????????????????????????????????????????????????? ????????

Seasoned campaigner Charith Asalanka takes charge as captain and will be backed by a strong batting core.

#ACC pic.twitter.com/IiufMrB9Fq

— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 29, 2025

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔

دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔

Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs

— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026

مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔

https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/

خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم