صدر مملکت نے 11ویں این ایف سی میں بلوچستان کے نامزد نان-ایکز آفیشیو ممبر کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج، 30 اگست 2025 کو، گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی کی منظوری دی ہے۔
اس تبدیلی کے تحت بلوچستان حکومت کی جانب سے نان-ایکز آفسیو ممبر کے طور پر محفوظ علی خان کی نامزدگی کو منظور کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے دی گئی منظوری کو خودبخود تبدیل کرتی ہے۔ اس کا اعلامیہ صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے
یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مقرر ہوئے اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ بطور ایکز آفسیو ممبران شامل ہیں، جبکہ ہر صوبے نے ایک ماہر غیر سرکاری رکن بھی نامزد کیا ہے۔
اس کمیشن کا بنیادی مقصد آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم، گرانٹس ان ایڈ، قرضوں کے اختیارات اور وفاقی و صوبائی مالی وسائل پر مشترکہ ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہے۔
کمیشن کا پہلا اجلاس 29 اگست کو شیڈول کیا گیا تھا، جس میں وفاقی مالیاتی اعداد و شمار صوبوں کے سامنے پیش کیے گئے، تاہم شدید سیلابی حالات کی وجہ سے اسے بعد میں مؤخر بھی کیا گیا تھا ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری این ایف سی صدر مملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ایف سی صدر مملکت صدر مملکت
پڑھیں:
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی ایران کی کئی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے۔ ایران کی مدد کرنیوالی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یوے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔