چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بیجنگ:
شنگھائی تعاون تنظم پلس کا اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھےگا۔پیر کے روز.
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 24 برسوں سے شنگھائی تعاون تنظیم نے “شنگھائی اسپرٹ” پر قائم رہتے ہوئے عالمی حکمرانی کے متعدد نئے تصورات پیش کئے اور بتدریج عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر و اصلاحات کے سلسلے میں اہم قوت بن گئی ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فعال طور پر گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ چین، چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت توانائی، سبز صنعت اور ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے تین پلیٹ فارمز قائم کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی جدت طرازی، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم میں تعاون کے تین مراکز قائم کرے گا۔ چین مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے لئے تعاون کے مرکز کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے فوائد کا تمام فریقوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔چین تمام فریقوں کو بیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے کے لئے خوش آمدیدکہتا ہے اور اہل ممالک کو بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے مدعوکرےگا.
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرے گا۔ چین دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے درست نقطہ نظر کو آگے بڑھانے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا مضبوطی سے تحفظ کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون کی تعمیر کے لئے
پڑھیں:
پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ حکومت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے دیگر تمام شرائط پوری کر چکی ہے لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پر اصرار کیا گیا، رپورٹ کے اجرا کے لیے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں متوقع ہے جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے تحت 1 ارب اور کلائمیٹ فناسنگ کی مد 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی بورڈ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ رپورٹ میں سرکاری اداروں میں انتظامی کمزوریوں اور کرپشن کے خدشات کی نشاندہی شامل ہے، قانون کی عمل داری کی کمزور صورتحال اور دیگر خدشات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں کمزوریوں کے تدارک کے لیے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی جبکہ آئی ایم ایف سے عمل درآمد کا باقاعدہ فریم ورک بھی شیئر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے اجرا کی اصل تاریخ جولائی تھی، پھر اگست 2025 مقرر کی گئی۔ حکومت نے حالیہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف سے مزید مہلت مانگی تھی۔