برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں انتہاپسندوں نے مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایسیکس کے شہر باسلڈن میں ساؤتھ ایسیکس اسلامک سینٹر پر جمعے کی نماز سے ایک رات قبل دیواروں پر سرخ صلیب اور اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں جو حالیہ دنوں میں پیش آیا ہو۔ پناہ گزینوں کے خلاف آپریشن کو بڑھانے کے حق میں جاری مظاہروں میں متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جس کے دوران مسلم خواتین اور خاندانوں کو ہراساں کرنے، نسل پرستانہ جملے کسنے اور گھروں پر سرخ صلیب کے نشانات بنانے کے متعدد واقعات دیکھے گئے۔

یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک بھر میں چرچ کے جھنڈے اور یونین جیک مختلف مقامات پر لگائے جا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہم نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کو ہوا دے رہی ہے۔

مقامی کونسل کے سربراہ اور مذہبی رہنماؤں نے اس عمل کو بزدلانہ، مجرمانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم کونسل برطانیہ نے کہا کہ انگلینڈ کا پرچم نفرت اور نسل پرستی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو نازی دور کی یاد دلاتا ہے۔

مقامی چرچ رہنماؤں نے بھی مسیحی علامات کو نسل پرستی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کو غلط اور خطرناک عمل قرار دیا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خطے کو درپیش متعدد مسائل پر کھل کر رائے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا کی 7 خطرناک جنگیں رکوائیں جن میں سے 4 جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے نیٹو اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں۔

غزہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ سٹی میں جاری ملٹری آپریشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، اسے دیکھنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت اور ٹیرف پابندیوں پر اس کے اثرات سے متعلق سوال پر پالیسی بیان دیا کہ فیڈرل ریزرو کو آزاد ہونا چاہیے۔

چین سے متعلق سوال پر انھوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، کئی کمپنیاں اسے خریدنے کی خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی بندش کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جو اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے والی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • برطانیہ میں فلسطین کے لیے اب تک کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ
  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں،احسن اقبال
  • پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری
  • اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • سوست پورٹ ہڑتال، شرپسند عناصر کی ذاتی مفاد پرستی، اصل حقائق بے نقاب
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم