علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ۔ ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا ۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ پہلی بار سامنے آیا ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تو مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ۔ ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا مولانا کو ووٹ دیں۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی ۔ یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر جیتے ہیں۔ مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ گورنر کا کام ایک آئینی کام ہے۔ فیصل کریم کنڈی پی پی پی کا انفارمیشن سیکرٹری ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ میں نے کنڈی کو بہت دفعہ پیغام بھجوایا ہے کہ باز آجا، سیاست مت کرو ۔انہوں نے کہا کہ میں گورنر کو خیبر پختونخوا سے نکال سکتا ہوں وہ گھر میری حکومت کی ملکیت ہے۔ میں نے اسلام آباد کے پی ہاس سے فیصل کریم کو نکالا، آج تک یہاں نہیں آ سکا۔ پاکستان میں 95 فیصد سیاست دان پٹرول ، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ پر مرتے ہیں۔ فیصل کریم ان میں سے ایک ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور مولانا فضل

پڑھیں:

ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس کے کردار کوختم کیا جا رہا ہے۔ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا۔ بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے۔ سیلاب آیا اس وقت حکومت کہاں گئی تھی۔ میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے، تمہارا نہیں۔ امریکہ پر تنقید کرتے کہا افغانستان عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کے لئے آئے ہیں۔ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ دینی مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید