WE News:
2026-07-24@09:33:20 GMT

سی پیک سے گلگت بلتستان کو کیا فواہد حاصل ہورہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT

سی پیک سے گلگت بلتستان کو کیا فواہد حاصل ہورہے ہیں؟

پاکستان کا شمالی علاقہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ قدرتی وسائل اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث جی بی خطے کا تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب یہ خواب حقیقت میں ڈھلتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہیں، سرنگیں اور توانائی کے منصوبے نہ صرف مقامی سطح پر روابط اور سہولتوں کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ اس خطے کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔ ان منصوبوں نے سیاحت کو فروغ دیا ہے، مقامی کاروبار کو تقویت بخشی ہے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان اپنی جغرافیائی اہمیت اور وسائل کے باعث پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اسٹریٹجک مرکز بن سکتا ہے۔ سی پیک نے خطے کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھول دی ہیں اور یہ خطہ اب ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان

گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی عمل نہ صرف پاکستان کی پائیدار نمو کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان علاقائی انضمام اور تجارتی ربط کو بھی مزید مضبوط کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جی بی پاکستان کی عالمی تجارتی امنگوں کا گیٹ وے ہے اور سی پیک کے ذریعے یہ خطہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان توانائی چین سرنگیں سی پیک شاہراہیں گلگت بلتستان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان توانائی چین سرنگیں سی پیک شاہراہیں گلگت بلتستان گلگت بلتستان رہا ہے سی پیک کے لیے

پڑھیں:

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان  ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں،  علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم