سکندر رضا کیا ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے سکندر رضا کی ٹیم میں شمولت کا عندیہ دے دیا۔
سکندر رضا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر بننے سے متعلق ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے علی خان ترین نے صرف اتنا لکھا کہ ’جلد سلطان‘۔
Sultan soon ???? https://t.co/51Ki629XUx
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 4, 2025تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کہی جس سے شائقین کرکٹ شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے حالیہ سیزن میں لاہور قلندر کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔