وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے بعد وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم نے تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ، وہ فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کی ملاقات، نئے کاریڈورز پر ملکر کام کرنے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر و وزیراعظم کے علاوہ روس، ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وزیراعظم نے دوسری چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے کاروباری شعبے کے نمائندگان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر بات چیت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین سرکاری دورے وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین سرکاری دورے وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف چین کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودیہ مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
مزید :