میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے یہ خیالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔
یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی ایس)نے چینی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقد کی۔چینی سفارتخانے کے ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سدابہاراسٹریٹجک شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کونسلر مسٹر وانگ شینگ جئے نے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے میں میڈیا ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اور پاکستانی عوام میں چین کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا: امید ہے کہ صحافی اور آن لائن انفلوئنسرز اپنے پلیٹ فارمز کو پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کریں گے، چین سے متعلق خبروں کے ترجمان، چین کے بارے میں تصورات کے مفسر اور چین کے ساتھ دوستانہ عوامی رائے کے رہنما کے طور پر کام کریں گے، اور یوں دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور عوامی سطح پر قربت کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔
تربیتی ورکشاپ کے شرکا نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس طرح کے اقدامات پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں اور پاک۔چین تعلقات کے بارے میں درست بیانیہ کو فروغ دیتے ہیں۔سی ڈی سی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان را نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور ایک مثالی دوستی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کرے۔ حقائق پر مبنی رپورٹنگ پاکستانی عوام کو سی پیک کے منصوبوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کر سکتی ہے۔اختتامی تقریب کے موقع پر چیف گیسٹ پاکستان۔چین انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید نے اس اقدام کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے بھی پروگرام کو سراہا اور نوجوان صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داری اور درست رپورٹنگ جاری رکھنے کی تلقین کی۔
سینئر صحافیوں، سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم، جن میں دفاعی تجزیہ کار عامر رانا، سابق سفیر برائے چین معین الحق، سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی، ہمایوں خان، انس ملک، عامر الیاس رانا، جاوید اقبال اور ڈاکٹر عارف شامل تھے، نے فیکٹ چیکنگ، میڈیا سیفٹی اور غلط معلومات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر سیشنز کی قیادت کی۔بعدازاں شرکا کو اسناد چیف گیسٹ مصطفی حیدر سید اور گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے پیش کیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے... ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا... علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس سپریم کورٹ نے انتظامی معاملات پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سی ڈی اے کا اقدام، اسلام آباد میں 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سفارتخانے کے ناظم الامور کے بارے میں منصوبوں کے اسلام آباد کے درمیان کا کردار پاک چین اور پاک سب نیوز نے کہا سی پیک کہا کہ چین کے
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیںبار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرارپائے گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم