بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والے اداکار آشیش ورنگ دنیا سے رخصت ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آشیش کا انتقال جمعہ کو ہوا، ان کی عمر 55 برس تھی۔ موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، تاہم بتایا جارہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
آشیش ورنگ نے متعدد یادگار فلموں میں معاون کردار نبھائے۔ ان کی فلموں کی فہرست میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز جیسی مقبول فلمیں شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں نے بے حد سراہا۔
فلموں کے علاوہ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں بھی نظر آتے رہے، جہاں ان کی موجودگی نے بھی ناظرین کو متاثر کیا۔ اپنے فنی سفر میں انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور مشہور ہدایت کار روہت شیٹی شامل ہیں۔
ان کے اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ مداحوں کو بھی گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ساتھی فنکاروں نے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آشیش ورنگ اپنے کرداروں کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امیتابھ بچن اپنے 2 لگژری فلیٹس عجلت میں فروخت کرنے پر مجبور؛ وجہ سامنے آگئی
اپنے شہرۂ آفاق پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے مقبول میزبان بھی بن گئے لیکن دوسروں کو مالا مال بنانے والے امیتابھ بچن نے حال ہی اپنے دو پارٹمنٹس فروخت کردیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کریئے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔
ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار نے اچھا منافع ملنے پر فوری طور پر ان دو فلیٹس کو فروخت کر کے 47 فیصد منافع کمایا ہے۔
ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں۔
دونوں فلیٹس معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر ہے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ جنھیں اداکار امیتابھ نے 2012 میں 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔
تاہم اب لیجنڈری اداکار نے ان دونوں فلیٹس کو 12 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے یعنی 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔