سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچا دیا گیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد پاکستانی فوج کی درخواست پر فراہم کی گئی۔ امریکی فوجی طیارے خصوصی پروازوں کے ذریعے ضروری امدادی سامان پاکستان لائے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس امدادی سامان میں عارضی شیلٹرز، خیمے، کمبل، طبی اشیاء اور دیگر بنیادی ضرورت کا سامان شامل ہے جو براہِ راست متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
نور خان ایئر بیس پر امدادی کھیپ وصول کرنے کے موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امریکا اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ: “ہم ان تمام افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جن کی زندگیاں اس تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔”
U.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 6, 2025
امریکی حکام کے مطابق یہ امدادی کھیپ صرف ایک مرحلہ ہے، مزید سامان بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا تاکہ لوگوں کو فوری سہولت پہنچائی جا سکے۔ اس موقع پر پاکستانی حکام نے بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں بین الاقوامی تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، کھڑی فصلیں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں یہ امداد متاثرین کے لیے فوری ریلیف کا ذریعہ بنے گی اور بحالی کے عمل میں مددگار ثابت ہوگی۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
اسلام آباد:پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔
جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔