لاہور: جاری ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ میں پلیئنگ الیون کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ فیصلے مکمل طور پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی تلاش ابھی ختم نہیں ہوئی، البتہ ایشیا کپ کے بعد اس معاملے پر مزید کام کیا جائے گا جبکہ محمد رضوان بدستور مستقبل کے پلانز میں شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سلیکٹرز نے مسلسل ناکامیوں کے باوجود محمد حارث کو کھلانے اور محمد ابرار کو تاخیر سے موقع دینے جیسے معاملات سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اگر حارث بہتر کارکردگی نہیں دکھاتے تو امکان ہے کہ اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپر کی اضافی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ تاہم، سابق کپتان راشد لطیف صاحبزادہ کو وکٹ کیپر بنانے کے فیصلے پر پہلے ہی سخت تنقید کر چکے ہیں۔

دورۂ یو اے ای کے اسکواڈ میں شامل محمد وسیم جونیئر، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کو تاحال موقع نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کے پاس دستیاب آپشنز محدود دکھائی دیتے ہیں۔

محمد حارث کی پرفارمنس اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ 10 میچز میں وہ صرف 2 بار ہی ڈبل فگرز میں پہنچ سکے اور زیادہ سے زیادہ 15 رنز بنائے۔ اس عرصے میں انہوں نے صرف 52 رنز 5.

77 کی اوسط سے اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں وہ تیسرے نمبر پر کھیلے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف میچز میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر نظر آئے۔ موجودہ ٹرائنگولر سیریز کے ابتدائی میچز میں وہ کبھی ساتویں اور کبھی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے دکھائی دیے، جسے بعض ماہرین ان کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کو بھی حارث کی کارکردگی پر سخت تشویش ہے، لیکن ایونٹ کے دوران کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ مستقبل کے لیے نئے اور پرانے وکٹ کیپرز پر غور کیا جا رہا ہے، البتہ نئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں وقت لگے گا۔ اس دوران محمد رضوان ٹیم کے پلان کا لازمی حصہ رہیں گے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔

نیوزی لینڈ بورڈ کاکہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔

خیال رہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • تنزانیہ: متنازع صدارتی انتخاب کے بعد ملک بھر میں فسادات اور ہلاکتیں
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی