ایئر افسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی، آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی، انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا کہ آج 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزارقائد پر گارڈزکے فرائض سنبھالنا باعث اعزازہے، 6 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتاہے جب دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے، ہم دشمن کے خلاف ہر محاظ پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشن سے لیکر حالیہ آپریشن بنیان المرصوص تک قوم کو مایوس نہیں کیا، پاک فضائیہ نے بنیان المرصوص میں یہ ثابت کیا کہ دلیر افواج پاکستان تیار ہیں۔

ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی ہے، جنگی تیاریوں کے علاوہ جے ٹین سی اور بغیر پائلٹ اڑنے والے طیارے پاک فضائیہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے اپنے پیارے اس وطن پر قربان کیے۔

شہریار خان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی، انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔

ان کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

کور کمانڈر کراچی  لیفٹینٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے بھی مزارقائد پر حاضری دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ، بارہ بمباریوں کی تصدیق

اسرائیلی فضائیہ نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ پر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حوثی تحریک کے زیر انتظام ٹی وی چینل ”المسیرہ“ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے 12 فضائی حملے حدیدہ کی بندرگاہ اور اس کے اطراف کیے گئے۔
عرب خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب اسرائیلی فورسز نے مقامی رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔
 پہلے صنعا، پھر الجوف، اب حدیدہ
یہ حملے صنعا اور الجوف پر اسرائیلی حملوں کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں۔ یمن کے حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق، یمنی فضائی دفاع اس وقت اسرائیلی طیاروں کی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ان کے بقول، دفاعی نظام حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 حوثیوں کا ردعمل اور پس منظر
حوثی گروپ، جو یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھتا ہے، نے حالیہ مہینوں میں بحیرہ احمر میں کئی بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے طور پر پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ حوثی فورسز کی جانب سے اسرائیل کی طرف کئی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے گئے تھے، جنہیں اسرائیل نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے ان حملوں کو اپنے خلاف “جارحیت” قرار دیتے ہوئے یمنی علاقوں میں جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جن میں اب حدیدہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
حدیدہ: ایک اہم اسٹریٹیجک مقام
حدیدہ بندرگاہ بحیرہ احمر پر یمن کی سب سے اہم بندرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں سے ملک میں انسانی امداد، خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔ اس بندرگاہ پر حملے نے نہ صرف یمن میں جاری بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے بلکہ علاقائی کشیدگی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
  • ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان نے سری لنکا کو جیت کےلئے170رنزکا ہدف دیدیا
  • آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
  • آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے: شیری رحمان
  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ، بارہ بمباریوں کی تصدیق
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا