خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد ( آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر کے فروغ اور سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔

ملک بھر میں 1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی تم ائیر بیسز پر یوم شہدا منایا گیا جس میں 1965 اور 1971 کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہداء کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قربانی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ائیر چیف نے کہا کہ یومِ شہداء ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری،بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت اور بےلوث قربانی کے جذبےکی یاد دلاتا ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق کی کامیابیاں ثابت کرتی ہیں پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا ہم اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، ہمارے ہیروز کا ایثار آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جائز اور مقامی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئرکےفروغ سے ملکی خودمختاری کےتحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔

ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا پاک فضائیہ سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوارکے فروغ سے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر بھارتی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، چناب اور راوی کی بھی سطح بلند سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ظہیر احمد بابر سدھو سربراہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کے خلائی صلاحیتوں ائیر چیف کا کہنا کے تحفظ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • مہدی جو کی گرفتاری صدر کے دورہ گلگت بلتستان کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، بشارت ظہیر
  • پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کیلئے قرارداد وفاق کو ارسال
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • اسرائیل نے بہت سے ممالک کو بم سے لیس الیکٹرانک آلات فروخت کی ہے، موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی